جمعه 09/می/2025

امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کی گئی سات اہم فلسطینی شخصیات

اتوار 9-اپریل-2017

حال ہی میں امریکی وزارت خزانہ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر احمد الغندور کو ’دہشت گرد‘ قرار دے کر انہیں بلیک لسٹ کردیا۔

الغندور پہلے فلسطینی رہ نما نہیں جنہیں امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ کیاگیا ہے بلکہ وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پرہیں۔ اس سے قبل امریکی حکومت فلسطین کی چھ اہم شخصیات جن میں بیشتر حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نما شامل ہیں کو بلیک لسٹ کرچکی ہے۔

اس سے پہلے امریکی حکومت القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف،اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان الشلح، حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی، اسلامی جہاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل زیاد النحالہ، غزہ میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار اور حماس کے رُکن پارلیمنٹ فتحی حماد کو بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی