جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو ہفتوں میں چار فلسطینی شہید،124 زخمی

ہفتہ 8-اپریل-2017

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سےکم چار فلسطینیی شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے۔ یہ اعدادو شمار 21 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان کے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق ’اوچا‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 49 سالہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین فلسطینی نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ ایک فلسطینی نوجوان غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے گذشتہ تین مہینوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے۔ جب کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 14 سالہ فلسطینی بچے سمیت124 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔

زیادہ تر فلسطینی 30 مارچ کو فلسطین میں ’یوم الارض‘ کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں میں زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 19 املاک جن میں رہائشی مکانات بھی شامل تھے غیرقانونی قرار دے کرمسمار کرڈالیں، مکانات مسماری کے نتیجے میں 22 فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوگئے جب کہ 13 دیگر املاک مسماری سے 90 فلسطینی براہ راست متاثر ہوئے۔

انہی دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 1000 دونم اراضی پر غاصبانہ  قبضہ کیا تاکہ رام اللہ کےنواحی علاقے سے خالی کی گئی ’عمونا‘ نامی یہودی کالونی کے یہودیوں کو آباد کیا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی