جمعه 15/نوامبر/2024

’دیوار براق‘ کے صحن میں ’یہودی مرکز‘ کے قیام کے لیے ٹینڈر منظور

جمعہ 7-اپریل-2017

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے اہم ترین تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کے صحن میں یہودی مرکز کے قیام کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دیوار براق کے صحن میں ’بیت ھالیباہ‘ نامی ایک مذہبی مرکز کے قیام کے لیے ’دیوار گریہ ٹرسٹ فنڈ‘ نامی تنظیم کی طرف سے جاری کیےگئے ہیں۔ یہ ٹینڈر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے جاری صہیونی منصوبے کا حصہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور یہودی آباد کاری کے ماہر احمد صب لبن نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈرز کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ  دیوار براق کے صحن میں 4 ہزار مربع میٹر رقبے پر دو منزلہ عمارت 1500 میٹر  کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 1550 میٹر آثار قدیمہ کے مرکز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 980 میٹر شیشے کی عمارت اور 200 میتر ایک فلیٹ ، ایک دفتر، کانفرنس ہال اور دیگر مراکز کا قیام شامل ہے۔

خیال رہے کہ ’بیت ھیباہ‘ نامی ’تھویدی‘ منصوبے کےپیچھے یہودی مذہبی پیشوا شموئیل ریبنوٹبس کا ہاتھ ہے۔ اسی یہودی ربی نے دیوار براق کو یہودیوں کی مذہبی تقریبات کا مرکز قرار دینے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی