جمعه 15/نوامبر/2024

موبائل فون کے باعث ٹریفک حادثات میں غیرمعمولی اضافہ

بدھ 5-اپریل-2017

امریکا میں سڑک حادثات سے بچاؤ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسمارٹ فون اور موبائل فون کے باعث امریکا سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہواہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات کی وجہ لوگوں کا اسمارٹ فون میں گم ہونا ہے۔ راہ گیر پیدل چلتے ہوئے اور گاڑیاں چلاتے ہوئے لوگ موبائل فون یا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ راہ چلتے ہوئے لوگ آنے جانے والی گاڑیوں کا خیال نہیں کرتے۔ جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء میں امریکا میں ٹریفک حادثات میں کے دوران 6 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں پیدل چلنے والے بھی شامل ہیں۔ یہ ہلاکتیں گذشتہ بیس سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ سال کے دوران سڑکوں پر چلنے والے راہ گیروں کی ہلاکتوں کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہلاکتیں اسمارٹ فون پر منہمک ہونے کا نتیجہ ہیں۔

ٹریفک حادثات کے دوران لوگ الزام ایک دوسرے پر عاید کرتے ہیں۔ مگر ان کا ایک بنیادی محرک اسمارٹ فون کا بھی استعمال ہے۔

مختصر لنک:

کاپی