فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض صہیونی فوج نے کل ہفتے کی شام ایک مزاحمتی حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی مزحمت کار نے بارڈر فورس کے اہلکاروں پرچاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور دو فوجی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بیت المقدس میں شاہراہ الواد پر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت احمد زاھر فتحی غزال کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال بتائی جاتی۔ فدائی حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 اپنی رپورٹ میں بتایا تھاکہ ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کے چاقو سے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ زخمیوں ہونےوالے فوجیوں کی تعداد تین ہے۔