چهارشنبه 30/آوریل/2025

مارچ کے دوران گذشتہ 1782 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے

اتوار 2-اپریل-2017

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ  ماہ مارچ کے دوران 1782 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 93 یہودی فوجی وردیوں میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ اس کےعلاوہ 327 یہودی  طلباء، 1358 یہودی آبادکاروں اور 3491 عام سیاح قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ برس مارچ میں 960 یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی تھی۔

مارچ کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران 12 محافظوں کو نام نہاد الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا اور انہیں عدالتوں میں جعلی الزامات کے تحت پیش کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی