چهارشنبه 30/آوریل/2025

زیادہ دیر بیٹھنا موت کو دعوت دینے کے مترادف

ہفتہ 1-اپریل-2017

لوگ زیادہ دیر بیٹھے رہنے کو اپنے لیے نعمت خیال کرتے ہیں مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔ ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ مسلسل چھ گھنٹے بیٹھے رہنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ مسلسل چھ گھنٹےبیٹھے رہنا دل کےعارضے، شوگر، ذیابیطس، موٹاپے اور کینسر کے خطرات کو 50 فی صد بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی میں 600 پٹھے اور 206 ہڈیاں ہوتی ہیں جن کا وقفے وقفے سے نقل وحرکت کرنا ناگزیر ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ دیر بیٹھنے کے سات طویل خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔

صحت پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ’بولڈ اسکائی‘ کے مطابق صحت کے لیے گھومنا پھرنا اور ازحد ضروری ہے۔ مسلسل بیٹھنے والے افراد کئی طرح امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ذیل میں ان خطرات کا مختصر ذکر کیا جاتا ہے۔

زیادہ دیر بیٹھنے سے انسولین کی مقدار متاثر ہوتی ہے جو شوگر اور ذیابیطس کا موجب بن سکتی ہے۔

بیٹھے رہنے سے دماغ تک خون کی رسائی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں دماغ بھی درست طور پرکام نہیں کرتا۔

زیادہ دیر بیٹھنے سے نظام انہضام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں قبض اور معدے کی جلن پیدا ہوتی ہے۔

بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ پٹھے متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں کمر درد اور گردن میں تکلیف ہوتی ہے۔

جسم پر فالتو چربی کی تہہ میں اضافہ ہوتا ہے جو دل کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

زیادہ دیر بیٹھنے سے ہڈیا کمزور ہوجاتی ہیں۔

بیٹھنے سے جسم میں سستی، نالاغری میں اضافہ ہوتا ہے جو کینسر، پٹھوں کی کمزوری، ہڈیوں کی کمزوری اور خون کی گردش میں کمی واقع ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی