فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیل کی نام نہاد شہری حکومت[بلدیہ] کے کمپیوٹر سسٹم پر نامعلوم ہیکروں نے کاری ضرب لگائی ہے جس کے نتیجے میں بلدیہ کے ڈیجیٹیل سسٹم کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ نامعلوم ہیکروں کے تازہ حملے میں بلدیہ کی ڈیجیٹیل سروسز کوغیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت ‘کے مطابق بلدیہ کےکمپیوٹر سسٹم پر یہ ایک ہفتے میں دوسرا حملہ ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ماہرین کمپیوٹر ڈیٹا کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی کوشش کررہے ہیں۔