شنبه 03/می/2025

سعودی عرب کی فلسطینی اتھارٹی کے لیے 30ملین ڈالر کی امداد

ہفتہ 1-اپریل-2017

سعودی عرب کے قومی ترقیاتی بنک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت وزارت مالیات کے لیے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد جاری کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصرمیں سعودی عرب کے سفیر اور عرب ممالک کے مستقل مندوب احمد قطان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے لیے مقرر کردہ ماہانہ 30.8 ملین ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔ یہ امداد دسمبر 2016ء کے بعد سے  ماہانہ 7.7 ملین ڈالرکے حساب سے ایک ساتھ ادا کی گئی ہے۔

احمد قطان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے گا۔ سیاسی اقتصادی اور انسانی شعبوں میں فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی