جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 15 سال بعد رہا

جمعہ 31-مارچ-2017

اسرائیلی جیل میں پندرہ سال قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پندرہ سال تک پابند سلاسل رہنے الے 40 سالہ محمد ابو طول کو گذشتہ روز رہا کیا گیا۔ ابو طول کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے سے ہے۔

ابو طول کی رہائی کے بعد الیامون قصبے میں واقع اس کی رہائش گاہ پر شہریوں کی بڑی تعداد انہیں رہائی پر مبارک باد دینے جمع ہوگئی۔

خیال رہے کہ ابو طول کو صہیونی فوج نے انتاضہ الاقصیٰ کے اوایل میں حراست میں لے لیا تھا۔ اس کا تعلق تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی