پنج شنبه 01/می/2025

’اسرائیل سنہ 1967ء کے عرب علاقوں سے فوجیں نہیں نکالے گا‘

جمعرات 30-مارچ-2017

اسرائیلی حکومت کی ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں سے فوجیں نہیں نکالے گا بلکہ غرب اردن میں یہودیوں کی تعداد ایک ملین کی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کی نائب وزیرخارجہ زیبی حطوبیلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’اسرائیل سنہ 1967ء کےمقبوضہ فلسطینی علاقوں کو کسی صورت میں خالی نہیں کرے گا‘۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 255 بڑی اور 163 چھوٹی یہودی کالونیاں ہیں جن میں 6 لاکھ 65 ہزار یہودی آباد ہیں۔

گذشتہ برس 23 دسمبر کو سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف ایک قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی گئی تھی۔ سلامتی کونسل کی قرارداد2234 میں بھی صہیونی ریاست سے فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قرارداد میں فلسطین میں یہودی کالونیوں کی مخالفت اور اسرائیل سے سنہ 1967ء کے مقبوضہ عرب علاقوں سے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی