جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی میں بم ناکارہ بنانے والا روبوٹ تیار!

بدھ 29-مارچ-2017

ترکی میں دو نوجوان طلباء  نے ایک نیا ربورٹ تیار کیا ہے جو مشکوک نوعیت کے بموں، دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا سکے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بم ناکارہ بنانے والا ربورٹ دراصل ترکی کے دو طلباء کی ایجاد ہے۔ یہ روبوٹ کیمیائی خطرات کو شعاعوں کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد دھماکہ خیز مواد کو تلف کرسکے گا۔

ترکی کی آذر بائیجان یونیورسٹی میں الیکٹرک، الیکٹرانک انجینیرنگ کے نوجوان طالب علم محمد بارلاق  اور اس کے کمپیوٹر انجینیر دوست کارکاش اوگلو نے یہ نیا روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جس کی شکل مکڑی کی طرح ہے۔ انہوں نے اس کا نام بھی مکڑی ہی رکھا ہے۔

 اس سے قبل ان دونوں نوجوانوں نے تھری دی پرنٹر بھی تیار کیے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان آلات کی تیاری میں انہوں نے زیادہ تر خراد کا سامان استعمال کیا۔

بارلاق نے اناطولیہ نیوز ایجنسی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کیا ڈیزائن کردہ روبوٹ کھردری زمین پر با آسانی چلنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ روایتی روبوٹوں کی طرح اس کے ٹائر نہیں بلکہ پاؤں تیار کیے جائیں گے جو مکڑی کی طرح چلے گا۔

اس روبوٹ میں جدید ترین کیمرے نصب ہوں گے جو اطراف کے مشاہدات کو اپنے اندر محفوظ کرنے اور کنٹرول روم کو ان کی تصاویر ارسال کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیمیائی شعاعوں کی مدد سے یہ روبوٹ خطرناک اشیا کا پتا چلانے کے بعد انہیں ناکارہ بنا سکیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی