چهارشنبه 30/آوریل/2025

ریڈ کراس کے تعاون سے 19 فلسطینیوں کی اسیر اقارب سے ملاقات

بدھ 29-مارچ-2017

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 19 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی جیل’رامون‘ میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے’ریڈ کراس‘  کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے 19 شہریوں  نے اسرائیلی’ رامون‘میں قید 9 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے ریمون پہنچے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی