چهارشنبه 30/آوریل/2025

نمک کا کم استعمال پرسکون نیند میں معاون

منگل 28-مارچ-2017

جاپانی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ کھانے میں نمک کا کم سے کم استعمال رات کو پرسکون نیند میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جاپانی سائنسدانوں کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم نمک کا کم استعمال کرنےسے رات کو پیشاب کے لیے بیدار نہیں ہونا پڑتا۔ اس طرح پیشاب آنے کی وجہ سے بار بار جاگنے اور نیند میں خلل نہیں پڑتا۔

جاپان کی ناگا ساکی یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین کی طرف سے کی گئی تحقیق کے نتائج اتوار کے روز جاری کیے گئے۔ یہ رپورٹ یورپی آرگنائزیشن  کے زیراہتمام ’پیشاب اور پیشاب کی نالیوں کی سرجری کے عنوان‘ سے منعقدہ ایک کانفرنس میں پیش کی گئی۔ یہ کانفرنس 24 مارچ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے رپورٹ کی تیاری میں 223 افراد کا تجزیہ کیا جنہوں نے رضا کارانہ طور پر کھانے میں نمک کی کم مقدار استعمال کی تھی۔

ان افراد نے اپنے روز مرہ کی خوراک میں 25 فی صد کم مقدار استعمال کی تھی اور وہ یومیہ 8 سے 10.7 گرام نمک کم استعمال کرتےتھے۔ نمک کم استعمال کرنےوالے افراد کا کہنا ہے کہ وہ رات کو ایک یا زیادہ سے زیادہ دو بار پیشاب کے لیے بیدار ہوتے تھے۔

اسی رپورٹ کے مطابق 98 ایسے افراد کا تجزیہ کیا گیا جو معمول کے مطابق نمک کا استعمال کرتے۔ یہ افراد یومیہ 11 گرام نمک استعمال کرتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ رات کو کئی بار پیشاب کے لیے ٹوائلٹ جاتے رہے۔

طبی مطالعے کے نگران ڈاکٹر مازو توموھیرو کا کہنا ہے کہ کھانے میں نمک کے استعمال میں افراط وتفریط اور اس کے پیشاب پر اثرات کے حوالے سے وسیع پیمانے پر تحقیق کی ضرورت ہے۔ تاہم ان کی تیار کردہ رپورٹ بڑی عمرکے افراد کےلیے مفید ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے میں نمک کے کم سے کم استعمال سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات ایک حقیقت ہیں۔

خیال رہے کہ پچاس سال یا اس سے زائد عمر کا ہر دوسرا مرد اور عورت رات کو بار بار پیشاب کے مسائل سے دوچار ہیں۔ اس طرح ان کی نیند میں پیشاب کی وجہ سے بار بار خلل پڑتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی