چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر پل پڑی،12 شہری زخمی

ہفتہ 25-مارچ-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرقی قصبے المغیر میں  جمعہ کے روزفلسطینیوں شہریوں کے ایک پرامن احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں12 شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق المغیر قصبے میں مقامی فلسطینی سماجی کارکنوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل  اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 14 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ المغیر اور کفر مالک قصبوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی فورسز کی جانب سے تشدد کے استعمال کے بعد فلسطینی شہریوں نے بھی اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور قابض فوج پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔

ادھر فلسطین کے علاقوں النبی صالح، بلعین اور نعلین میں بھی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

ادھر نابلس میں بیت فوریک، قلقیلیہ میں کفر قدوم اور رام اللہ میں نعلین قصبے میں بھی فلسطینیوں نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی جلوس نکالے۔

مختصر لنک:

کاپی