چهارشنبه 30/آوریل/2025

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کےخلاف 4 قراردادوں کی منظوری

ہفتہ 25-مارچ-2017

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےفورم پرفلسطین میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت میں مزید چار قراردادیں منظور کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے 34 ویں اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت، فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مذمت و مخالفت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا۔

جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین میں یہودی توسیع پسندی سمیت دیگر قراردادوں پر رائے شماری کی گئی۔ کثرت رائے سے چار قراردادیں منظور کی گئیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چار قراردادوں کی منظوری پر بات کرتےہوئے فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ کونسل میں گذشتہ روز چار اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ ان میں مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں میں یہودی آباد کاری کی مخالفت، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت، قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں  اور فلسطین میں اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین پامالیوں کے خلاف قراردادیں شامل ہیں۔

ریاض المالکی نے بتایا کہ انسانی حقوق کونسل میں فلسطینیوں کی حمایت میں یہ قراردادیں فلسطین کی حمایت کرنے والے ممالک کی طرف پیش کی گئیں۔ ان قراردادوں کے مسودوں میں فلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کی حمایت، فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔

قراردادوں میں کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات بین الااقوامین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔

ان قراردادوں میں کہا گیاہے کہ ائیلی توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری تنازع فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران مقررین نے بھی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی اور فلسطینیوں کے حقوق کی قراردادوں کی حمایت نہ کرنے اور رائے شماری میں حصہ نہ لینے والے ممالک کو اسرائیلی مظالم کی طرف داری کے مترادف قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی