چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی رکن پارلیمان سمیت متعدد فلسطینیوں کو قید کی اسرائیلی سزائیں

جمعہ 24-مارچ-2017

اسرائیلی فوجی عدالتوں کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کو بلا جواز انتظامی حراست کی سزائیں سنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنےوالے اسیر انور زبون کو انتظامی حراست کی سزا دینے کے بعد انہیں چار ماہ کے لیے پابند سلاسل کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انور زبون کو رواں ماہ مارچ کے اوائل میں حراست میں لیا گیا تھا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر فلسطینیوں کو بھی انتظامی حراست کی سزائیں دی گئیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اسیران کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے غسان عسیٰ ھرماس کو چار ماہ، محمود کریم عیاد کو چھ ماہ، خالد ابراہیم ذویب کو چار ماہ اور حسن محمد وردیان کو چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا۔ تمام اسیران کی قید ختم ہونے کے بعد اس میں دوبارہ توسیع کی جاسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی