امریکا میں حال میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوبی کا مرکب غدود کی نالیوں[پروسٹیٹ] کے سرطان کی روک تھام اور اس کے علاج کا بہترین ذریعہ ہے۔
امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گوبی میں Sulforaphane نامی ایک مرکب وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جوپروسٹیٹ کینسرسے بچاؤ اور اس کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
یہ طبی مطالعہ امریکی ریاست ’اوریگون‘ کے زیراہتمام کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ مرکب نے پروسٹیٹ کینسر کے سبب بننے والے بیکٹیریاز کوتلف کرنے کے ساتھ ساتھ افزائش نسل کی روک تھام میں مدد فراہم کی۔
تحقیق میں شامل امریکی خاتون سائنسدان نے امیلی ھو نے بتایا کہ سلفوروین نامی غذائی مرکب گوبی میں وار مقدار میں پایا جاتا ہے جو پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتا ہے۔