چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید فلسطینی کا مکان چاروں اطراف سے سیل، فضائی نگرانی بھی جاری

جمعہ 24-مارچ-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے جبل المکبر کالونی میں ایک شہید فلسطینی شہری فادی قنبرکے مکان کا مسلح اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سیمٹی بلاک کے ذریعے محاصرہ کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر کالونی میں صہیونی فوج نے جگہ جگہ ناکےلگا کر فلسطینیوں کو شہید فادی قنبر کے گھرکی طرف آنے سے روک دیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری مشین گنوں سے لیس پولیس کی گاڑیوں نے  شہید فادی قنبرکے مکان کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ شہید کے گھر کے باہر چاروں اطراف میں سیمٹ کے بھاری بھرکم بلاک کھڑے کیے گئے ہیں۔

زمینی نگرانی اور محاصرے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جاسوس طیاروں کی مدد سے فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے شہید کے مکان کو  سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہید کے والد القنبر اور اس کے بھائی منذر کو حراست میں لینے کے بعد ’المسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا ہے۔

اس وقت گھر میں شہید کی اہلیہ اور اس کے چار بچے موجود ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر سات سال جب کہ سب سے چھوٹا نو ماہ کا ہے۔

خیال رہے کہ 28 سالہ فادی القنبر کو اسرائیلی فوج نے جنوری میں بیت المقدس کے جنوبی قصبے صور باہر میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی