چهارشنبه 30/آوریل/2025

مشرق وسطیٰ میں سب سے مہنگی گھڑی 50 کروڑ ڈالر میں نیلام

جمعرات 23-مارچ-2017

متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی سیاحتی و تجارتی مرکز دبئی میں مشرق وسطیٰ میں سب سے مہنگی گھڑی نصف پچاس کروڑ ڈالر میں نیلام کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دبئی میں قائم ’کرسٹیز ہاؤس‘ کے زیراہتمام ہونے والی نیلامی میں مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے پرانے گھڑی نیلام کی گئی۔

کریسٹیز ہاؤس کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز قیمتی گھڑیون کی نیلامی کی گئی جس میں سب سے مہنگی گھڑی پانچ ملین تین لاکھ 58  ہزار 313 ڈالر میں فروخت کی گئی۔

کریسٹیز ہاؤس کی جانب سے یہ دوسری سالانہ نیلامی ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی پرانے گھڑیوں کو نیلام کے لیے پیش کیا گیا۔ پچاس کروڑ ڈالر کی مالیت سے فروخت ہونے والی ’پاٹیک فیلپ‘ نامی یہ گھڑی سنہ 1981ء میں سوئٹرزلینڈ میں تیار کی گئی تھی جسے پانچ لاکھ ڈالرمیں فروخت کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی