جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سلامتی کویقینی بنانےمیں مدددیں گے:ابو مرزوق

جمعرات 23-مارچ-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ لبنان میں رہائش پذیر فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں لبنانی حکومت کی ہرممکن مدد دیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے ان خیالات کا اظہار لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے دوران کہا کہ لبنان کی سلامتی بہ منزلہ فلسطین کی سلامتی ہے۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سلامتی اوراستحکام میں ہرممکن مدد کریں گے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ لبنان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم لبنان کو فلسطینی پناہ گزینوں کا پرامن مستقر اور ٹھکانہ بنانا چاہتے ہیں۔ فلسطینی تنظیمیں اور فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سلامتی میں ہرممکن معاونت کریں گے۔

قبل ازیں حماس رہ نما ابو مرزوق نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ، جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج  اسامہ حمدان، سیاسی شعبے کے ارکان احمد عبدالھادی اور صحافی رافت مرۃ بھی موجود تھے۔

حماس رہ نماؤں اور لبنانی اسپیکر سے ملاقات کےدوران فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی