جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں دو فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کےخلاف بھوک ہڑتال

بدھ 22-مارچ-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبہ شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی زندانوں میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے اذنا قصبے سے تعلق رکھنے والے اسیر اکرم فسیسی نے اپنی انتظامی حراست میں چھ ماہ کی توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فسیسی نے بغیر کسی الزام کے جیل میں ڈالنے اور چھ ماہ کی دوبارہ قید کی سزا سنانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسیر اکرم فسیسی رام اللہ کے قریب ’عوفر‘ نامی فوجی جیل میں پابند سلاسل ہے۔

خیال رہے کہ اسیر اکرم فسیسی کو 19 ستمبر 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کا تعلق فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے ہے۔

الخلیل شہر کے جنوبی قصبے بیت عوا سے تعلق رکھنے والے اسیر رافت شلش گذشتہ چھ روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ گذشتہ 15 ماہ سے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی