چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے 30 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

بدھ 22-مارچ-2017

اسرائیلی حکام کی طرف سے زیرحراست 30 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسیران کو 2 سے 6 ماہ قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ انتظامی حراست کی یہ سزائیں 13 مارچ کے بعد دی گئی ہیں۔ کلب کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ انتظامی حراست کی سزا پانے والوں میں 12 ایسے فلسطینی شامل ہیں جو پہلے سے صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ انتظامی حراست کی سزا پانے والوں میں محمد محمود عوض،  محمد عبد الله حرب، جنين،

 عبد الفتاح كمال أجرب، عيسى طلب السنادية، محمد سامي غنيم، فؤاد محمد القب، عبد الرحيم بسام حماد، فارس حسني شواهنة،  زكريا عبد الحميد عويدات، أنور محمد زين، عبد الرحمن حسين قواسمي،سيف مصطفى ناصر، مصطفى فهمي بلوط، أمير نزار خواجا، لؤي ساطي أشقر، طولكرم،ادي منذر رداد،  غسان عيسى هرماس،حسين محمد مرداوي، علي عبد الرحمن جرادات، إياد عمر حمد،  محمد أكرم طقاطقة، بيت لحم، صلاح الدين أيمن دويكات، شادي محمد جرار، جنين، حمود كريم عياد، خالد إبراهيم ذويب، سن محمد ورديان، محمد حسين شلش، سامي محمد بيراوي، نادر عبد الحليم النتشة اور شادي محمد شولي شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی