چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری مصری جیل میں پراسرار طور پرجاں بحق

منگل 21-مارچ-2017

مصرکی ایک جیل میں زیرحراست فلسطینی پولیس کا سینیر افسر پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری وسیم مصطفیٰ دغمش کے بھائی خلیل دغمش نے بتایا کہ اس کا بھائی مصر کی ایک فوجی جیل میں پراسرار طور پرلا پتا ہوگیا ہے۔

خلیل دغمش نے بتایا کہ مصر کی ایک جیل میں قید اس کےبھائی وسطیم دغمش کی موت کی تصدیق ہوئی ہےتاہم کی موت کے اسباب کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

دغمش نے بتایا کہ اس کے بھائی کوتین روزعرصہ قبل مصری فوج نے حراست میں لیا تھا جس کےبعد اسے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ گذشتہ روز مصری حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ غمش گذشتہ 10 سال سے قاہرہ میں مقیم تھے۔

مصرمیں فلسطینی سفارت خانے کی جانب سے دغمش وسیم کی پراسرار ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی