چهارشنبه 30/آوریل/2025

اخروٹ مردانہ طاقت کےلیے مفید!

پیر 20-مارچ-2017

اخروٹ کے فواید سے ہرخاص وعام آگاہ ہےمگر بعض فواید ایسے بھی ہیں جن کےبارےمیں  شاید آپ لا علم ہوں۔ انہی میں اخروٹ کا ایک فایدہ مردانہ بانجھ پن کو دور کرنا بھی ہے۔

دنیا بھر میں بہت سے مرد بانجھ پن کا شکار یا تولید کی اہلیت سے محروم ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا باپ بننے کا خواب بھی پورا نہیں ہو پاتا۔ تاہم اب اس مسئلے سے دوچار مردوں کے لیے ایک خوش خبری ہے کہ امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ اخروٹ کھانے سے مردوں کے اندر مادہ منویہ کا معیار بہتر ہو جاتا ہے اور یہ عامل ان کے اندر پیدائش کی صلاحیت کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

برطانوی ماہرین صحت کے مطابق اخروٹ کا شماراس واحد خشک میوے کے طور پر ہوتا ہے جس کا اکثر حصہ امائنو ایسڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔

امریکا کی ڈیلاویر یونی ورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں نر چوہوں کے ایک مجموعے کو شامل کیا گیا جو تولید کی صلاحیت سے متعلق مسئلے کا شکار تھے۔ ان چوہوں کو ایسے غذائی نظام کا پابند بنایا گیا جس کے 20% حرارے اخروٹ کے ذریعے حاصل ہوتے تھے۔ یہ مقدار انسانوں کے لحاظ سے اخروٹ کی یومیہ 71 گرام مقدار بنتی ہے۔

تقریبا 9 سے 11 ہفتوں تک جاری رہنے والے تجربات کے بعد محققین کے سامنے یہ بات آئی کہ جن چوہوں نے باقاعدگی کے ساتھ اخروٹ کھایا تھا ان کے اندر مادہ منویہ کا معیار اُن چوہوں کی نسبت بہت بہتر ہو گیا تھا جنہوں نے اخروٹ نہیں کھایا۔

تحقیق کی نگراں ڈاکٹر پیٹریشیا مارٹن کا کہنا ہے کہ مثبت نتائج کے حصول کے باوجود اخروٹ کے غذائی عناصر کے اندر مذکورہ بہتری لانے کی صلاحیت کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی