چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی زندانوں میں 19 فلسطینی مائیں پابند سلاسل

پیر 20-مارچ-2017

اسرائیلی زندانوں میں جہاں فلسطین سے تعلق رکھنےوالےہرطبقہ فکر کے افراد پابند سلاسل ہیں وہیں 19 فلسطینی خواتین ایسی بھی ہیں جو بچوں کی مائیں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیل ھشارون اور دامون میں قید 60 فلسطینی خواتین اسیرات میں 19 مائیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ماؤں کے ساتھ اسی طرح کا ظالمانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے جیسا کہ دیگر فلسطینی اسیران کے ساتھ برتا جاتا ہے۔ فلسطینی ماؤں کو ان کے بچوں اور دیگر اقارب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں والی فلسطینی خواتین میں 46 سالہ زخمی اسیرہ عبلہ العدم کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ عبلہ العدم کے  نو بچے بچیاں ہیں۔ ان میں سب سے چھوٹے بچے کی عمر تین سال ہے۔ 38 سالہ اسیرہ نسرین حسن کا تعلق حیفا شہر سے ہے، اس کے سات بچے ہیں۔گرفتاری کے وقت اس کے سب سے چھوٹے بچے کی عمر نو ماہ تھی۔

اس کے علاوہ 45 سالہ جودہ ابو مازن اس کے شوہر اور اس کے بیٹے کو اسرائیلی فوج نے کچھ عرصہ قبل حراست میں لیا تھا۔وہ تینوں بدستور پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی