شام کے جنگ سے تباہ حال شہر درعا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ جو درعا کیمپ ہی کے نام سے مشہور میں بمباری کے نتیجے میں 70 فی صد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کے نتیجےمیں کیمپ میں مقیم دو تہائی آبادی مکان کی چھت سے محروم کھلے آسمانے تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ درعا شہر میں مقیم فلسطینی پناہ گزین بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ درعا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی آبادی پر بیریل بموں۔ میزائلوں، مہلک گیس کے بموں اور توپ خانے سے وحشیانہ گولہ باری کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں موجود بیشتر مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق شام میں اب بھی چار لاکھ 50 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں میں 95 فی صد طبی امداد اور خوراک کے منتظرہیں۔