چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں منشیات کےدھندے میں ملوث دو مجرموں کو پھانسی

پیر 20-مارچ-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ایک فوجی عدالت  کے حکم پرغزہ میں منشیات کے مکروہ دھندے کو فروغ دینے میں ملوث دو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ غزہ کے عوام کو منشیات میں غرق کرنے کی مذموم سازشوں کا سختی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم معاشرے کو تباہ کرنے اور انہیں منشیات کا عادی بنانے جیسے سنگین جرم کےمرتکب عناصر کو معاف نہیں کرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے سیکیورٹی حکام نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران منشیات کے سودا گروں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے ہیں اور اس دوران بڑی تعداد میں اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر پکڑے گئے اوران کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار بھی ضبط کی گئی ہے۔

ایاد البزم نے بتایا کہ جل اتوار کو غزہ میں دو ملزمان کو علاقے میں منشیات کا دھندہ چلانے کے جرم میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی