چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: مسلح افراد کے ساتھ تصادم میں فلسطینی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پیر 20-مارچ-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں البلاطہ پناہ گزین کیمپ میں مسلح افراد کے ساتھ تصادم کے نتییجے میں فلسطینی ملیشیا کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک حملہ آور شدید زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس کے مشرق میں واقع البلاطہ پناہ گزین کیمپ میں سوموار کو علی الصباح فلسطینی ملیشیا اور مسلح افراد کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے نتییجے میں فلسطینی سیکیورٹی اہلکار حسن علی ابو الحاج شدید زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق اہلکار کا تعلق رام اللہ کے نواحی علاقے کوبر سے ہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز اور مسلح عناصر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے جس کی شناخت احمد ابو حمادہ المعروف الزعبور کے نام سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ البلاطہ پناہ گزین کیمپ میں عباس ملیشیا کے ساتھ تصادم کے نتیجےمیں  دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

عباس ملیشیا کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک اشتہاری 27 سالہ احمد ابو حمادہ بھی  شدید زخمی ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی