جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے قاتلانہ حملے میں شامی حکومت کا اہم عہدیدار ہلاک

پیر 20-مارچ-2017

قابض صہیونی فوج نے اتوارکو دمشق کے قریب القنیطرہ میں ایک فضائی حملے میں شامی حکومت کے اہم عہدیدار کو ہلاک کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام اسرائیل کے ایک بغیرپائلٹ ڈرون طیارے نے شامی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار کی کار کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یاسر حسین السید ہلاک ہوگے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے خان ارنبہ کے مقام پر ایک فضائی حملہ کیا۔

ادھر دوسری جانب شامی فوج نے حسن السید کے قتل کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکارکا تعلق فضائیہ کے طیارہ شکن یونٹ سے تھا۔

مختصر لنک:

کاپی