قطر کے ایک عجائب گھر نے مسلمان ممالک کے قدیم کرنسی سکوں کی نمائش میں نایاب سکے پیش کیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر میوزیم کی طرف سے اس نمائش کا اہتمام امریکی خبار’نیویارک ٹائمز‘ کے تعاون سے کیا ہے۔ یہ نمائش تین اپریل تک جاری رہے گی جس میں مسلمان ملکوں کے صدیوں پرانے کرنسی کے چھ سکوں کو نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔
میوزیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں پیش کیے گئے تاریخی سکے اسلامی تاریخ کی یاد گار اور نایاب اشیا میں شامل ہیں۔
نمائش کے منتظم ڈاکٹر آلن بارون نے بتایا کہ اسلامی تاریخی کرنسی سکے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ قطر اس حوالے سے خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ایسے کرنسی سکے ہیں جن کی آج تک کسی جگہ نمائش نہیں کی گئی۔ یہ سکے اسلامی تہذیب وثقافت کی پہچان اور علامت ہیں۔ ان میں سے بعض سکے دور نبوت [صلی اللہ علیہ وسلم] کے زمانے کے قریب ہیں جن پر قرآنی آیات کندہ کی گئی ہیں۔ یہ سکے اموی خلیفہ عبدالملک کے دور میں بنائے گئے تھے۔
خیال رہے کہ قطر کے پاس ایسے ایک لاکھ تاریخی اسلامی کرنسی سکے موجود ہیں جواسلامی تاریخ کی حسین یادگارہیں۔