اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی کابینہ میں اختلافات کے بعد حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ آریہ درعی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ حکومتی اتحاد سے الگ ہوسکتے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں اختلافات بڑے امور میں نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پرہیں۔ اگر وہ چھوٹے چھوٹے مسائل بھی حل نہیں ہوپاتے اور ان کی حدت اور شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو اس کے نتیجے میں حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ سکتی ہے۔
مسٹر درعی کا کہنا ہے کہ سب کو عقل وخرد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس وقت صرف آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کابینہ میں پائے جانے والے اختلافات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں مگر حالیہ دنوں میں ان اختلافات کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔