صہیونی حکومت کے مشرقی بیت المقدس میں متنازع اور اشتعال انگیز میراتھن دوڑ کے مقابلے کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے میراتھن دوڑ کی آڑ میں القدس کو یہودیانے کی سازشوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں میراتھن دوڑ کا اہتمام نام نہاد اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ میراتھن دوڑ کی آڑ میں مشرقی بیت المقدس میں رہنے والے ہزاروں فلسطینیوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا تھا۔ صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے یہودی آبادکاروں اور بیرون ملک سے آئے صہیونی سیاحوں کو فول پروف سیکیورتی مہیا کی۔
اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے قومی پرچم ، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی میراتھن دوڑ کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔