پنج شنبه 01/می/2025

شام کا اسرائیلی بمبار طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، صہیونی حکومت کی تردید

ہفتہ 18-مارچ-2017

شامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی بمبارطیارہ تباہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے شامی حکومت کے دعوے کی تردید کی ہے۔

امریکی ’اسکائی نیوز‘  کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں متعدد اہداف پر بمباری کی تھی تاہم کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور بمباری طیارے بہ حفاظت واپس آگئے ہیں۔

شامی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح اسرائیل کے ایک بمباری طیارے کو مار گرایا ہے جب کہ دوسرے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شامی فوج کے مطابق رات 2 بج کر 40 منٹ پر اسرائیل کے چار جنگی جہاز شام کی فضائیی حدود میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی طیاروں نے شمالی شام کے حمص شہر میں بم باری کی  تاہم بمباری کے فوری بعد طیارے واپس مڑگئے۔ اس دوران طیارہ شکن میزائلوں سے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسرائیل کا ایک بمبار طیارہ مار گرایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی