فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے جنوبی بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر 42 سالہ فادی عابد کی گاڑی یہودی شرپسندوں نے روکی اور اسے گاڑی سے نیچے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
زخمی ڈرائیور نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسےگاڑی واپس موڑنے اور انہیں ایک یہودی کالونی تک لے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس نے یہودیوں کو لفٹ دینے سے انکار کردیا۔ جس پر یہودی اشرار نے اسے لاتوں اور گھونسوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔
عابد نے بتایا کہ ایک دوسرے ڈرائیور نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران اسرائیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر یہودیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ایک یہودی شرپسند کو گرفتار کیا گیا جب کہ ایک یہودی فرار ہوگیا۔