جمعه 15/نوامبر/2024

سرکردہ یہودی ربی کی قیادت میں 35 یہودی قبلہ اول میں داخل

جمعہ 17-مارچ-2017

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی شدت پسند مذہبی لیدر ’موشے ویگلین‘ کی قیادت میں 35 یہودی شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے اندر داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے یہودی اشرار میں متعدد  یہودی طلباء شامل تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں  نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا موشے ویگلین نے قبلہ اول میں داخل ہونے مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

مختصر لنک:

کاپی