جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو نسل پرست نوآبادیاتی ریاست قرار دیا

جمعہ 17-مارچ-2017

اقوام متحدہ نے اسرئیل کو نسل پرست اور دور حاضر کی نوآبادیاتی ریاست قرار دے دیا ہے۔ بیروت میں اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے  مغربی ایشیا’آسکوا‘  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینوں پر نسلی تعصب مسلط کر رکھا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریما خلف نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رکھے ہیں۔ یہ سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اسرائیل نے اپنی پالیسیوں اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک نسل پرست اور نوآبادی نظام کی حامل ریاست ہے جو عدل وانصاف اور انسانی مساوات کے بجائے ایک مخصوص گروپ کو انسان قرار دیتی ہے۔

اقوام متحدہ کی اسرائیل بارے یہ رپورٹ برطانیہ کے معروف سماجی اور انسانی حقوق کارکن رچرڈ فولک اور ورجینا ٹیلی نے مشترکہ طور پرتیار کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی