متحدہ عرب امارات کو فن تعمیر کی معاصر دنیا کے صف اول میں شامل ممالک میں شمار کا جاتا ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی تعمیر کا اعزاز حاصل کرنے کےبعد امارات نے ایک قدم اور آگے بڑھ کر دنیا کی پہلی اسمارٹ مسجد کا بھی افتتاح کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مسجد امارات کی ریاست راس الخیمہ میں تعمیر کی جار ہے جو دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔
اسمارٹ مسجد کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اس میں پیش امام کے نماز کے لیے مصلے پر کھڑے ہونے کے ساتھ ہی مسجد کے اسپیکر خود کار طریقے سے آن ہوجائیں گے اور نماز کے اختتام کے ساتھ ہی مسجد کے اندرونی اور بیرونی اسپیکر خاموشی اختیار کرلیں گے۔
اسمارٹ مسجد کے پروجیکٹ سپر وائزر ھاشم الرفاعی المنصوری کا کہنا ہے کہ دنیا کی پہلی اسمارٹ مسجد کی تعمیر کے لیے 25 مختلف اداروں کی طرف سے تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس میں روشنی کا انتظام شمسی توانائی کے ذریعے کیا جائے گا۔
مسجد کے اسمارٹ سسٹم کی اب گریڈیشن پر سالانہ 10 ہزار 620 درہم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔