اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے جیل میں قید فلسطینی شہری کو ایک یہودی آباد کار کو قتل اور چار کو زخمی کرنے کے الزام میں دو بار تاحیات عمر قید اور دو لاکھ پچاس ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی’عوفر‘ فوجی عدالت نے 40 سالہ اسیر محمد عمایرہ کے خلاف جاری مقدمہ کی سزا سناتے ہوئے اسے دو بار تاحیات عمر قید اور اڑھائی لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔
اسیر محمد عمایرہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے وقت اس کے موکل نے اسرائیلی جج کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اسیر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی کے خلاف بہ طور احتجاج عدالتی بائیکاٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر عمائرہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اسے 5 جولائی 2016ء کو شہید محمد فقیہ کےساتھ مل کر ایک فدائی حملہ کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔