شنبه 16/نوامبر/2024

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں غرب اردن سے فلسطینی لڑکا گرفتار

جمعرات 16-مارچ-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو قبضے میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا لڑکا فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس نے مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا جس کی تلاشی لی گئی اور اس کےقبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے فلسطینی کو ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے شہروں بالخصوص الخلیل شہر میں بڑی تعداد میں صہیونی فوج کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ ان ناکوں اور چیک پوسٹوں سے گذرنے والے فلسطینیوں کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور اکثر صہیونی فوجی فلسطینیوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے جعلی الزامات کی آڑ میں گرفتار کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی