فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کے ایک وفد نے کل منگل کے روز رام اللہ میں قائم عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے کا دورہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق چینی قونصل خانے کا دورہ کرنے والے ارکان پارلیمان کے وفد میں بیت المقدس سے اسرائیل کی طرف سے بے دخل کیے گئے ارکان پالیمنٹ احمد عطون، محمد طوطح اور سابق وزیر عبدالجابر فقہاء بھی شامل تھے۔
اس موقع پر چینی سفیر چن شینگشونگ اور قونصل خانے کے اتاشی ھشام بھی موجود تھے۔
چینی سفارت کاروں اور فلسطینی سیاسی رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، بیت المقدس میں تعلیمی اداروں کی بندش اور اسکولوں پر اسرائیلی نصاب مسلط کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے قانون اور خاتون رکن پارلیمنٹ سمیرہ الحائقہ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ہرممکن مساعی جاری رکھے گا۔