اسرائیلی حکام نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ بتول الرمحی کی مدت حراست میں مزید گیارہ روز کی توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے وکیل کو ملنے سے بھی روک دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے ’مسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں پابند سلاسل 24 سالہ بتول الرمحی کی مدت حراست میں توسیع کرتے ہوئے مزید گیارہ روز تک پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیرہ الرمحی کو گذشتہ ہفتے رام اللہ شہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
قابض فورسز کے اس کی وکیل کو بھی اس سے ملنے سے روک دیا ہے۔