فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی اشرار کے دو الگ الگ حملوں میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مقامی سماجی کارکن رات الجبور نے بتایا کہ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے شمال مشرقبی بیت المقدس میں ’مخماس‘ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں احمد محمدحسین الشواھین اور جمیل مصطفیٰ الخطیب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاڑیون کے شیشے توڑ دیے۔ دونوں فلسطینی بیت المقدس کی ایک شاہراہ سے گذر رہے تھے۔
الجبور نے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو بتایا یہودی شرپسندوں نے ان سے رقوم بھی چھین لیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ کے مقام پر تین یہودی شرپسندوں نے ایک پندرہ سالہ فلسطینی بچے مالک صیام کو تشدد کا نشانہ بنایا۔