برطانیہ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ توت کے شربت کا روزانہ استعمال معمر افراد کے دماغ کو تقویت دینے،ان کی یاداشت برقرار رکھنے اور معرفت و ادراک میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ کہ ’اکسٹر‘ یونی ورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق حال ہی میں ’ Applied Physiology Nutrition and Metabolism‘ نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
تحقیق کے دوران 65 سے 77 سال کی عمر کے 26 افراد کا طبی تجزیہ کیا گیا۔ انہیں یومیہ 12 سے 30 ملی لیٹر توت کا شربت پلایا جاتا رہا۔ یوں وہ یومیہ اوسطات 230 گرام توت کا شربت پیتے رہے۔ اس کے مقابلے میں 14 افراد کو دماغی تقویت کی ادویات دی گئیں۔
مسلسل 12 ہفتے تک جاری رہنے والی تجرباتی تحقیق کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ توت کا شربت پینے سے معمر افراد میں ادراک کی صلاحیت میں غیرمعمولی بہتری دیکھی گئی۔