قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اذنا کے قصبے سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز قابض فوج نے 32 سالہ روحی نعیم سلیمیہ کو حراستی مرکز میں طلب کیا جہاں انہیں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے عتصیون تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔