چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 700 ملین شیکل کا خطیر بجٹ منظور

جمعہ 10-مارچ-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی بلدیہ نے بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کے متعدد نئے منصوبوں کے لیے خطیر رقم کی منظوری دی ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں یہودیت کے مختلف منصوبوں کے لیے 700 ملین شیکل کی منظوری دی ہے۔

بیت المقدس میں خطیر رقم کے منصوبوں کو صہیونی بلدیہ کے چیئرمین نیر برکات نے اپنی بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی بلدیہ نے شہر کے مرکزی داخلی راستے کی تعمیر اور استقبالیہ مراکز کے قیام کے لیے 66 ملین شیکل، تعلیم کے 124 ملین شیکل، بلدیاتی اداروں کی تجدید کے لیے 323 ملین شیکل کی منظوری دی گئی ہے۔

العیساویہ میں یہودی آباد کاروں کی فلاح وبہبود کے لیے گذشتہ دنوں 3 لاکھ شیکل کی رقم منظور کی گئی تھی۔ العیساویہ میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کا آپریشن بھی بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے عرب کالونیوں کے لیے18 ملین شیکل کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم یہودی کالونیوں کے بجٹ کے مقابلے میں حقیر درجے کا ہے۔ حریدی یہودی آبادیوں کے لیے 4 کروڑ 27 ملین شیکل کی رقم مختصر کی گئی ہے۔ تعلیمی شعبے میں 54 ملین کا بجٹ اس کے سوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی