شنبه 16/نوامبر/2024

بینگن کھائیں اور موٹاپے سے نجات پائیں!

جمعرات 9-مارچ-2017

عض سبزیوں کو لوگ زیادہ اہمیت نہیں دیتے مگر ان میں موجود طبی خواص ان کی صحت اور تندرستی کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں مگر ہم ان کے فواید سے آگاہ نہیں ہوتے۔ انہی میں ایک بینگن بھی شامل ہے۔

بینگن سے کون واقف نہیں، البتہ اس کے طبی خواص کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بینگن میں فائبر، پوٹائیشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے بہترین ٹانک کا درجہ رکھتے ہیں۔ بینگن کے استعمال سے پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چکنائی کم ہوتی ہے۔ ایک خام بینگن میں 20 حرارے ہوتے ہیں۔ اس میں پروٹین کی مقدار صفر اعشاریہ آٹھ ہوتی ہے جب کہ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار 4.82 چربی کی 0.15 فائبر کی 2.5۔ پوٹائیشیم کی مقدار پانچ فی صد، وٹا من C تین فی صد، وٹا منB پانچ فی صد، آئرن ایک فی صد، میگنیشیم دو فی صد پائی جاتی ہے۔

امریکا میں میں بینگن کے خواص پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بینگن کا زیادہ سے زیادہ استعمال موٹاپے کو کم کرنے، امراض قلب کے خطرات روکنے، چہرے کی صحت کو بہتر بنانے، جسمانی طاقت میں اضافہ کرنے اور فالتو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی