شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان کے قاتل اسرائیلی فوجی کی سزا میں اضافے کی درخواست

جمعرات 9-مارچ-2017

اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے قتل کے جرم میں عدالت سے ڈیرھ سال قید کی سزا پانے والے فوجی کی سزا میں اضافے کی درخواست دی ہے۔

اسرائیل کے جنرل عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے فوجی عدالت میں ایک درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالفتاح الشریف کے قتل کے جرم میں فوجی اہلکار’الیور ازاریا‘ کو ڈیڑھ سال قید کی سزا ناکافی ہے۔عدالت سزا میں اضافہ کرے۔

پراسیکیوٹر نے اس سے قبل بھی الیور ازاریا کو چار سے پانچ سال قید کی سزا کی سفارش کی تھی تاہم صہیونی فوجی عدالت نے اسے ایک سال چھ ماہ قید کی سزا سنا کر مجرم کو بچانے کا حربہ استعمال کیا تھا۔

خیال رہے کہ الیور ازاریا نامی ایک اسرائیلی فوجی نے گذشتہ برس مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک زخمی فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس بے رحمانہ واقعے کی ایک فوٹیج انسانی حقوق کے اداروں کو ملی تھی جس کے بعد ازاریا  کو ملازمت سے ہٹانے کےبعد اس کے خلاف تحقیقات کارروائی شروع کی گئی تھی۔ حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو اس کی طرف سے خطرہ نہ ہونے کی یقین دہانی کے باوجود گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا تھا اور اس پر فرد جرم عاید کی گئی تھی۔

حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے الیور ازاریا کو عبدالفتاح الشریف کے قتل کے جرم میں ایک سال چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی