چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں 15 مریض فلسطینی اسیرات مجرمانہ غفلت کا شکار

بدھ 8-مارچ-2017

فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ دار ادارے امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ ’دامون‘ جیل میں پابند سلاسل پندرہ فلسطینی اسیرات کئی مہلک امراض کا شکار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانے کے وارڈ نمبر 6 میں پابند سلاسل اسیرات عطایا ابو عیشہ، ھیفاء ابو صبیح، شفاء عبیدو، حلوۃ علیان، نسرین حسن، امانی الحشیم، صباح فرعون ھنادی راشد، سمیحہ ابویوسف، عائشہ الافغانی، انسام شواہنہ، اسماء بلعاوی، فلسطین نجم، غدیر الاطرش اور جیہان حشیمہ صہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بیماریوں کا شکار فلسطینی اسیرات کو اسرائیلی انتظامیہ کی انتقامی پالیسی کا سامنا ہے۔ اسیران کو طبی سہولیات اور علاج فراہم کرنے کے بجائے انہیں ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جاتا ہے۔ انہیں کبھی عوفر اور کبھی ہشارون اور کبھی الدامون جیل میں ڈالا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیمار اسیرات میں بعض بچوں کی مائیں ہیں۔ صہیونی انتظامیہ ان کے بچوں کو اپنی اسیر ماؤں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی