برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مطالعہ کے دیگر فواید میں ایک بڑا فایدہ ہے اس کے نتیجے میں دائمی بیماریوں کی تکلیف کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ کی لیفر پول یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مطالعے کے نتیجے میں جسم میں درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مطالعے سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان کو جسم میں سکون محسوس ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مطالعہ نفسیاتی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔
اخبار ڈیلی میل میں شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی کی اچھی یادوں کے لیے مطالعہ مفید ہے، مطالعے سے جسم میں تکلیف کا احساس کم اور نفسیاتی راحت و سکون ملتا ہے۔
ماہرین نے تکلیف میں مطالعہ کرنے اور نہ کرنے والے افراد کے درمیان تقابلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے اندازہ لگایا کہ مطالعہ لوگوں میں اچھی یادیں تازہ کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ ماضی کی اچھی یادیں ذہن میں تازہ ہونے سے تکلیف کا احساس کم ہوتا اور دائمی بیماریوں سے قدرے راحت ملتی ہے۔